پرنب مکھرجی کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی ،سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی صحت میں خبریں لکھے جانے تک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ کوما کی حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔
سابق صدر کی صحت کے حوالہ سے نئی دہلی میں آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال کی جانب سے جاری ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ’’آج صبح سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ گہرے کوما کی حالت میں ہیں اور سانس کے انفیکشن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ ان کے جسم کے تمام بڑے اعضا مستحکم ہیں۔ ‘‘
اسپتال کی جانب سے 20 اگست کو بتایا گیا تھا کہ سابق صدر کی صحت میں بہتری کے آثار ہیں ، لیکن اس کے بعد سے ان کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔84 سالہ مسٹر مکھرجی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد10اگست کو انہیں نئی دہلی کے آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے دماغ میں خون کا تھکا کو دور کرنے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا ہے۔
سابق صدر کی کورونا رپورٹ بھی پازیٹو ہے۔