ریکھا نے امیتابھ بچن کیساتھ شام گزارنے کیلئے شوٹنگ چھوڑ دی تھی
ممبئی ،جون۔ بولی وڈ لیجنڈ اداکارہ ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر سے متعلق کہانیاں آج بھی بولی وڈ فلم انڈسٹری میں مقبول ہیں۔ ریکھا اور امیتابھ کے افیئر کی وجہ سے اداکار اور فلمساز رنجیت کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بولی وڈ میں منفی کردار ادا کرنے کے حوالے سے معروف رنجیت ایک فلم بنا رہے تھے۔ اس فلم کا نام کارنامہ تھا۔ فلم میں ریکھا اور دھرمیندر کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہ دور تھا جب ریکھا اور امیتابھ کا افیئر زوروں پر تھا۔امیتابھ بچن اور ریکھا کے افیئر کے چرچے فلم انڈسٹری سے نکل کر بھارت کی گلیوں تک مشہور ہوگئے تھے۔اس کے ساتھ ہی ریکھا کا نام بھی انڈسٹری کی بڑی اداکاراؤں میں شمار ہوتا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ شام کو جیسے ہی رنجیت نے اپنی فلم کی شوٹنگ شروع کی تو ریکھا نے اس کی مخالفت شروع کردی۔ دراصل ریکھا اس وقت امیتابھ بچن کے ساتھ شام کا وقت گزارنا پسند کرتی تھیں۔ایسے میں ریکھا کو بہت سمجھایا گیا لیکن وہ نہیں مانی۔ خبر کے مطابق رنجیت نے ریکھا کے مطالبے پر صبح شوٹنگ شفٹ کر دی تھی۔ تاہم، پھر بھی، کسی نہ کسی وجہ سے، بات نہیں بن پائی۔شوٹنگ متاثر ہوتے دیکھ کر رنجیت بہت پریشان ہونے لگے۔ ایسے میں دھرمیندر نے انہیں ریکھا کے بجائے کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔ آخر میں ہار ماننے کے بعد رنجیت نے ونود کھنہ اور فرح ناز کے ساتھ فلم مکمل کی، لیکن فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی تھی۔