نائجیریا میں چرچ میں بھگدڑ؛ 31 افراد ہلاک

ریورز،مئی۔نائجیریا کی جنوبی ریاست ریورز میں ایک چرچ میں بھگدڑ کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ریورزاسٹیٹ کے پولیس ترجمان گریس ایرنگ کوکو نے بتایا کہ ہفتہ کوعلی الصباح چرچ میں کھانا وصول کرنے کے لیے آنے والے سیکڑوں افراد داخلے کے لیے ایک گیٹ پر ٹوٹ پڑے جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔انھوں نے مزید بتاہا ہے کہ لوگ پہلے سے وہاں موجود تھے اور کچھ بے صبرے ہو کرگرجا گھر کے دروازے کی جانب بڑھنے لگے جس کی وجہ سے وہاں بھگدڑمچ گئی۔پولیس صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles