سابق کابینی وزیر نکل دوبے کانگریس میں شامل
لکھنؤ:مئی۔بہوجن سماج پارٹی(بی ای سپی) کا برہمن چہرہ مانے جانے والے سابق وزیر نکل دوبے نے جمعرات کو کانگریس کا ہاتھ تھام لیا۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ دہلی میں نکل دوبے نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ کچھ دن پہلے نکل نے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے دہلی میں ملاقات کی تھی جس کے بعد سے ان کی کانگریس میں شمولیت کے قیاس تھے۔قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں برہمنوں کے معروف چہرے کے طور پر مشہور نکل دوبے نے بھائی چارہ کمیٹیوں کا انعقاد کر کے 2007 میں مایاوتی کو اقتدار تک پہنچانے میںاہم کردار ادا کیا تھا۔ذرائع نے دعوی کیا کہ نکل دوبے کے بعد بہت جلد ہی یوپی کی سیاست کے کئی اہم نام کانگریس کا دامن تھامنے جارہے ہیں۔