روہت اور وراٹ سمیت کئی بڑے ناموں کو آرام، راہل کو سونپی گئی کپتانی
نئی دہلی، مئی۔ قومی سلیکٹروں نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان روہت شرما سمیت وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ کے ایل راہل اس ٹیم کی کمان سنبھالیں گے، جس میں ہاردک پانڈیا اور دنیش کارتک کی واپسی ہوئی ہے۔ تیز گیند باز عمران ملک اور ارش دیپ سنگھ اس ٹیم کے نئے چہرے ہیں۔ رشبھ پنت کو ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ہاردک پانڈیا کو چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دنیش کارتک کو بھی آئی پی ایل میں دھماکہ خیز بلے بازی کے بعد ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے۔ پنجاب کنگز کے لیے برسوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آ رہے ارشدیپ سنگھ اور آئی پی ایل 2022 میں اپنی تیز رفتاری سے سب کی توجہ مبذول کرانے والے عمران ملک کو پہلا کال اپ بھیجا گیا ہے۔ٹیم : کے ایل راہل (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہڈا، شریئس ایر، رشبھ پنت (نائب کپتان/وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ایر، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل ، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویس خان، ارشدیپ سنگھ اور عمران ملک۔