بہار میں نتیش کی قیادت میں سبھی اتحادی پارٹیاں الیکشن لڑیں گی:نڈا
نئی دہلی،بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے اتوار کو اعلان کیا کہ بہار اسمبلی الیکشن سبھی اتحادی پارٹیاں وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت میں لڑیں گی اور جیتیں گی۔
مسٹر نڈا نے آج بہار پارٹی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی ورچوؤل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا بی جےپی،جنتا دل(یونائیٹیڈ) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نتیش کمار کی قیادت میں الیکشن لڑیں گی اور اسمیں جیتیں گی بھی۔
واضح رہے کہ بہار میں اکتوبر نومبر میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔
بی جےپی صدر نے کہا کہ بہار ہی نہیں ملک میں دیگر ریاستوں میں اپوزیشن اب گزرے وقت کی بات ہوگئی ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے نتیش کمار کی قیادت میں بہار الیکشن میں جیتنے کےلئے ایک ساتھ آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی صرف اپنے آپ کو مضبوط کرنے میں لگی رہتی ہے، وہ چاہتی ہے کہ اس کے اتحادی بھی مضبوط ہوں۔
مسٹر کمار کے ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے کہاکہ بہار کا ریکوری ریٹ آج 73.48 فی صد ہے۔ بہار میں گھر گھر جا کر دس کروڑ اسکریننگ کی گئی ہیں۔ ریاست میں کورونا جانچ 35 ہزار سے بڑھکر آج ایک لاکھ پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کےلئے بہار حکومت مبارکباد کی حق دار ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس بات کی خوشی ہے کہ بہار نے کوویڈ بحران ،چاہے بجلی گرنےسے لوگوں کے ہلاک ہونے کا بحران ہو یا سیلاب میں راحت کے کام کرن ہو ،سبھی بہت اچھی طرح کیا ہے۔
مسٹرنڈا نے کہا کہ بہار نے سیاسی اور سماجی بیداری کو بہت ہی اوپر رکھا ہے۔چمپارن ستیہ گرہ ہو یا تعمیر نو تحریک یا پھر جے پرکاش جی کو ہم یاد کریں،تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ جب سبھی نے سمجھوتہ کرلیا تھا ،تب بہار نے قیادت کی تھی۔ بہار کے سلسلے میں ہم سب جانتے ہیں کہ ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام اس ریاست نے رکھا ہے۔ چاہے وہ سیاسی موضوع ہو،سماجی ہو،ثقافتی ہو ،ہر شعبہ میں بہار نے قیادت کی ہے۔