عامر خان نے اپنی فلم’لال سنگھ چڈھا‘ کا پہلا گانا ریلیز کردیا

ممبئی،مئی۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے آخر کار اپنی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا پہلا گانا ’کہانی‘ریلیزکردیا ہے۔فلم کے اس گانے’کہانی‘ کیخوبصورت بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں اور گلوکار موہن کنن نے اپنی سحر انگیز آواز میں گایا ہیجبکہ گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔عامر خان نے اس گانے کی آڈیوکو ریڈیو 93.5 ایف ایم پر جاری کیا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ یہ گانا دیکھنے سے زیادہ سننے کے لائق ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ’مجھے یقین ہے کہ لال سنگھ چڈھا کے گانے اس فلم کی روح ہیں اور اس البم میں میرے کیریئر کے بہترین گانے شامل ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’پریتم، امیتابھ، گلوکاروں اور تکنیکی ماہرین کو اسپاٹ لائٹ میں رکھنے کا فیصلہ جان بوجھ کرکیا گیا تھا کیونکہ وہ نہ صرف مرکزی اسٹیج پر سامنے آنے کے حقدار ہیں بلکہ موسیقی بھی اس بات کی حقدار ہے کہ اسے کریڈٹ ملے‘۔عامر خان نے اپنے بیان کیآخر میں کہا کہ’میں اس موسیقی پر سامعین کا ردِعمل جاننے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار کررہاہوں، جس کے لیے فلم پوری ٹیم نے دل و جان سے کام کیا ہے‘۔

Related Articles