رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے پہلے کن کن اداکارآں کے ساتھ تعلق تھا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ممبئی،اپریل ۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور جن کی شادی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہو چکی ہے۔ ان کی شادی بھارت فلم انڈسٹری کی بہت زیادہ انتظار کرنے والی شادی میں سے ایک تھی جو کہ اب ہو چکی ہے۔خبروں کے مطابق ان کی شادی کی تاریخ 14یہ 15ایپریل تھی لیکن پھر افواہیں آ نا شروع ہو گئی کہ ان کی شادی کی تاریخ آ گے بڑھ گئی ہے لیکن پھر بھی ان کی شادی 14ایپریل 2022ء کو ہی ہوئی۔عالیہ بھٹ سے شادی سے پہلے اداکار کی زندگی میں کون کون سی اداکارائیں تھی ان کی مختصر تفصیل یہ ہے۔
نرگس فخری:بھارتی فلم راک سٹار کی شوٹنگ کے دوران افواہیں پھیل رہی تھی کہ اداکار کا نرگس فخری کے ساتھ رشتے میں ہیں جس کی تصدیق بعد میں نہ ہو سکی۔اداکارہ نرگس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’ یہ بہت کم ممکن ہوتا ہے کہ آپ کسی کے ساتھ فلم کرنے کے بعد بھی اس کے ساتھ تعلق میں رہ سکے۔اگر رنبیر کی بات کی جائے تو وہ میرا کوئی بچپن کا دوست تو تھا نہیں کہ ہم ساتھ رہتے۔ہم فلم کے لیے ساتھ تھے اور وہ میرا اچھا دوست تھا ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا اس کے بعد وہ اپنی زندگی میں مصروف ہو گیا اور میں اپنی زندگی میں مصروف ہو گئی۔
ماہرہ خان:اداکار رنبیر کپور اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو جب نیو یارک میں ایک ہوٹل کے باہر ایک ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا تو یہ افواہیں پھیلنا شروع ہو گئی کہ یہ دونوں آج کل رشتے میں ہیں جس کی تصدیق کبھی نا ہو سکی۔یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں 2017ء￿ میں شارخ خان کے ساتھ فلم ریئس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
کترینہ کیف: رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی پیار کی کہانی سے ہر کوئی واقف تھا ان دونوں نے ایک ساتھ 6سال گزارے تھے پھر نا معلوم وجوہات کی بنا پر ان کی راہیں الگ ہو گئیں۔ان کی متعدد تصاویر آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی اب وکی کوشل کے ساتھ ہو گئی ہیں۔
دیپیکا پڈکون:بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈکون کے ساتھ رنبیر کپور کا رشتہ کسی سے پوشیدہ نہیں تھا۔دونوں کو ایک سا تھ کئی موقعوں پر بھی اکٹھا دیکھا جاتا تھا ،دونوں کا بالی ووڈ میں سفر بھی ایک ہی سال میں شروع ہو گیا تھا۔ اکثر دیکھا جاتا تھا۔ان کی سکرین کے ساتھ ساتھ آف سکرین کیمسٹری بھی لوگوں کو پسند تھی۔بریک اپ کے بعد بھی دونوں ایک عرصے تک اچھے دوست بن کے رہے۔ تاہم دیپیکا پڈوکون اپنے کئی انٹرویوز میں نام لیے بغیر بتا چکی ہیں کہ ان کے بوائے فرینڈ نے انھیں دھوکہ دیا تھا اور انھوں نے اسے رنگے ہاتھوں کسی دوسری لڑکی کے ساتھ پکڑا تھا۔
ونتیکا ملک: رنبیر کپور کے ایک بڑے سٹار بننے سے پہلے ایک رپورٹ کے مطابق ان کا رشتہ اداکار عمران خان کی سابقہ اہلیہ اونتیکا ملک کے ساتھ دوستی تھی رنبیر کپور کو ان پر کرش تھا لیکن انھوں نے رنبیر کپور کو چھوڑ کر عمران خان کے ساتھ 2011ء میںشادی کر لی تھی ان کی ایک بیٹی بھی ہے اور 2019ء میں ان کے شادی ختم ہو گئی تھی۔

Related Articles