اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ

اقوام متحدہ/ریاض،اپریل ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سامنے آنے والے واقعہ کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی کوششوں پر بتادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر انتونیو گوٹیرس نے یمن میں متحارب فریقوں کے بیچ جنگ بندی کو یقینی بنانے اور بحران کے ایک سیسی حل تک پہنچنے کے واسطے سعودی عرب کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

 

Related Articles