ریاست کے گاؤں میں بھی بڑھنے لگے ہیں مریض

لکھنؤ: اترپردیش کے شہروں میں ہی نہیں بلکہ اب گاؤں میں بھی کوروناتیزی کےساتھ پھیل رہا ہے اور گاؤں میں کنٹین منٹ زون میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
ریاست کے پانچ اضلاع اجودھیا،گونڈہ،بارہ بنکی، امبیڈکر نگر اور سلطان پور کے گاؤں میں تیزی سے کنٹین منٹ زون بڑھ گئے ہیں۔شہری علاقے میں کنٹین منٹ زون تو زیادہ ہیں ہی گاؤں میں بھی اس کا پھیلا ؤ بڑی تیزی سے ہورہا ہے۔ گاؤں میں پہلے کورنا مہاجر مزدوروں کے ذریعہ پھیلا اور اب ان لاک کے بعد جسمانی فاصلے کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے اس وبا کے متاثرین میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

آفیشیل ذرائع کے مطابق بارہ بنکی میں کل کوئنٹل کنٹین منٹ زون 325 ہیں جس میں 179شہر علاقے ہیں جبکہ دیہی علاقے 146 ہیں۔ اسی طرح سے رائے بریلی میں کل کانٹیمنٹ زون 120 ہیں ج س میں شہری علاقے میں 52جبکہ بقیہ دیہی شعبے میں ہیں۔ سلطان پور میں کل 158 کنٹیمنٹ زون ہیں۔
یواین آئی۔ولی

Advertisement

Related Articles