2 سنچریاں، دو بار 90 سے زائد رنز، اب تھکن محسوس کررہا ہوں: عثمان

کراچی ،مارچ۔ آسٹریلین اوپننگ بیٹرعثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف سیریز میں مسلسل دوسری سنچری بنانے کے بعد کہا ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے اب تھکاوٹ بھی محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان میں دو سنچریاں اور دو مرتبہ نوے سے زائد رنز کرنے پر خوش ہوں۔ سیریز سے بہت خوش ہوں مزا آیا ہے یہاں کے شائقین پرجوش، جذباتی اور غیر معمولی ہیں۔ سب کھلاڑیوں نیانجوائے کیااور سیکھا ہے۔ جو تجربہ ملا ہے وہ پاکستان آنے سے پہلے نہیں تھا۔ آخری ٹیسٹ کے پانچویں روز سخت محنت کرنا ہوگی۔ بولرز کے لئے ضروری ہے کہ تسلسل کے ساتھ اچھی بولنگ کریں۔ میچ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اسٹیو سمتھ سلپ کے شاندار فیلڈر ہیں کیچ ڈراپ ہونا نارمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اسپنرز پر اعتماد ہے۔ رنز کرنا آسان نہیں ہے۔

 

Related Articles