پریانکا ناول سیکریٹ ڈاٹر پر مبنی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائینگی

لاس اینجلس،مارچ۔ گلوبل اسٹار پریانکا چوپڑا امریکی اداکارہ سینا ملر کے ساتھ مل کر انتھونی چن کی ہدایت کاری میں بننے والی اگلی فلم میں کام کرنے والی ہیں، جو شلپی سومایا گوڈا کی ناول سیکریٹ ڈاٹر پر مبنی ہے۔ ایمیزون اسٹوڈیوز میں فلم کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ فلمساز اور اسکرین رائٹر شروتی گنگولی اس ناول کو فلم کی شکل دینے کی تیاری کر رہی ہیں۔یہ ناول دو ایسی خواتین کی زندگی کی داستان کو بیان کرتا ہے جو دنیا کے الگ الگ کونے میں رہتی ہیں لیکن ان دونوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتا ہے ایک بچہ۔ سان فرانسسکو میں رہنے والی سومر ایک ڈاکٹر ہیں، جن کی ابھی شادی ہوئی ہوتی ہے، جنہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکیں گی۔ اس سال بھارت میں ایک غریب ماں اپنی بیٹی کی جان بچانے کے لیے ایک ایسا فیصلہ کرتی ہے جو دل کو دہلا دینے والا ہوتا۔سیکرٹ ڈاٹر کے علاوہ پریانکا کے پاس کئی دیگر پروجیکٹس ہیں، جن میں ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز سیٹاڈل، رومانوی ڈرامہ ٹیکسٹ فار یو، ایکشن فلم اینڈنگ تھنگز اور بولی وڈ کی فلم جی لے ذرا شامل ہے، جس میں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

 

Related Articles