کوشش ہے اپنی موجودگی سے پاکستانی فینز کو انٹرٹین کروں: وارنر

کراچی،مارچ: آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں، کوشش کر رہا ہوں اپنی موجودگی سے فینز کو انٹرٹین کروں۔آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ فینز کے ساتھ انجوائے کریں، اسلام آباد کے بارے میں یہ کہوں گا کہ کافی خوبصورت جگہ ہے، اس دورے کے انعقاد کا کریڈیٹ بہت سے لوگوں کو جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وارنر کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے کراچی میں وکٹ نہیں دیکھی، وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے، بطور بیٹر تو میں ہر میچ میں سنچری بنانے کا خواہشمند ہوتا ہوں، امید ہے کراچی میں وکٹ ایسی ہوگی جس سے فینز کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے متعلق سوال پر ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ اکثر میری نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت مشکل ہو جاتی ہے۔ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ وکٹ پر باؤنس یا پیس نہ ہو تو فاسٹ بولرز کو کھیلنا مشکل نہیں ہوتا، راولپنڈی میں وکٹ سازگار نہیں تھی، امید ہے کراچی میں اچھی وکٹ ملے گی، ٹیسٹ سے پہلے پریکٹس میچ ملتا تو کنڈیشنز کا اور بہتر اندازہ ہو سکتا تھا۔

 

Related Articles