پچ کا اندازہ ہوگیا تھا، اسی لیے پیسرز کو کم بولنگ دی، پیٹ کمنز

راولپنڈی،مارچ۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ میں نے جن بیٹنگ کے لئے ساز گار پچوں پر کرکٹ کھیلی ہے پنڈی کی پچ ان میں سے ایک ہے چند سال پہلے ایشز میں میلبورن میں بھی ہمیں ایسی ہی بیٹنگ پچ ملی تھی۔ پہلے پانچ سیشن کے بعد ہی ہمیں پتہ چل گیا تھا کہ پچ کیسی ہوگی اس لئے ہم نے اپنے فاسٹ بولروں کو کم بولنگ دی اور انہیں فریش رکھا۔ جہاں تک دو اسپنرز کھلانے کا تعلق ہے پاکستان نے دو اسپنرز کے ساتھ کچھ زیادہ مسائل پیدا نہیں کئے۔ منگل کو پنڈی ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ایک سو رنز کی لیڈ مل جاتی تو پھر چانس لے سکتے تھے۔کراچی ٹیسٹ میں دوسرا اسپنر کھلانے کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے۔ پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونا ہمارے لئے برا نتیجہ نہیں ہے۔

Related Articles