طلباء کو یوکرین سے نکالیں: این سی پی

اورنگ آباد، فروری۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے یوکرین میں پھنسے مہاراشٹر کے طلباء کونکالنے کی اپیل کی۔این سی پی مہاراشٹر کے صدر اور آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل نے ٹویٹ کیا، "ہم نے ایک ہفتہ پہلے وزیراعظم کے دفترسے یوکرین میں پھنسے طلباء کو نکالنے کے لیے درخواست دی تھی۔”انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت انتخابات میں مصروف ہے اور یوکرین میں پھنسے طلباء کی فکر نہیں ہے۔مسٹر پاٹل نے حکمراں پارٹی سے درخواست کی کہ وہ سیاسی خواہشات کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال نہ کرکے طلباء کو ہندوستان واپس لانے کاانتظام کریں۔

Related Articles