’پنجاب پالٹکس ٹی وی‘ پر پابندی لگا دی گئی

نئی دہلی، فروری ۔مرکزی حکومت نے منگل کو غیر ملکی ’پنجاب پالٹکس ٹی وی کے ایپس، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کا حکم دیا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پنجاب پالٹکس ٹی وی کو کالعدم تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) سے مبینہ طور پر قریبی روابط رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔حکومت نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق، چینل ریاست میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوران امن عامہ کو خراب کرنے کے لیے آن لائن میڈیا کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا’’وزارت نے ’پنجاب پالٹکس ٹی وی‘ کے ڈجیٹل میڈیا وسائل کو روکنے کے لیے 18 فروری کو ٹیکنالوجی (آئی ٹی) قوانین کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کیا‘‘۔وزارت نے کہا’’ممنوعہ ایپس، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مواد میں فرقہ وارانہ انتشار اور علیحدگی پسندی کو ہوا دینے والا مواد موجود ہے۔ یہ ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت، ریاست کی سلامتی اور امن عامہ کے لیے نقصان دہ پایا گیا ہے‘‘۔وزارت نے کہا کہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ نئے شروع ہونے والے ایپس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری انتخابات کے دوران بہت سارے لوگ سرگرم تھے۔وزارت نے کہا کہ حکومت ملک میں اطلاعات کے مجموعی ماحول کی حفاظت کے لیے چوکس اور پرعزم ہے اور ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو ناکام بنایا جائے گا۔

 

Related Articles