دھونی آپ ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے:کوہلی

نئی دہلی ، ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے دوستی اور اعتماد کے لئے اپنے سینئر مہندر سنگھ دھونی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے دھونی ہمیشہ میرےکپتان رہیں گے ۔ بی سی سی آئی کے ٹویٹر ہینڈل پر تقریبا ایک منٹ کی ویڈیو میں کوہلی نے کہا کہ دھونی کی ریٹائرمنٹ زندگی کے ان چند لمحوں میں سے ایک ہے جب آپ کے پاس اپنے خیالات کے اظہار کے لئے کافی الفاظ نہیں ہوتے ہیں۔
وراٹ کوہلی نے کہا کہ زندگی میں بعض اوقات الفاظ کم ہوجاتے ہیں اور میرے خیال میں یہ ایک وہی لمحہ ہے۔” میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ آپ ہمیشہ وہ شخص رہیں گے جو بس میں آخری سیٹ پر بیٹھتے ہیں۔ "دھونی کی جگہ کوہلی کی کپتانی سنبھالنے کے باوجود دونوں کے مابین خوشگوار تعلقات رہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں۔وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی اور افہام و تفہیم ہے کیونکہ ہم نے ہمیشہ وہی کردار ادا کیا جس کا ایک ہی مقصد ٹیم کو جتانا تھا۔ آپ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے لئے میں ہمیشہ آپ کا مشکور رہوں گا۔ کوہلی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی یہ کہا ہے ، میں اسے دوبارہ کہوں گا ، آپ ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے۔ مہندر سنگھ دھونی نے ہفتہ ،15 اگست کو انسٹاگرام پر ریٹائر ہونے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ تاہم وہ انڈین پریمیر لیگ میں چنئی سپرکنگ (سی ایس کے ) کے لئے کھیلنا جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل وراٹ کوہلی نے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ملک کے لئے جو کیا وہ ہمیشہ سب کے دل میں رہے گا۔وراٹ نے ٹویٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہر کرکٹر کو ایک دن اپنا سفر ختم کرنا ہوتا ہے لیکن پھر بھی جب آپ کا کوئی قریبی شخص یہ فیصلہ کرتا ہے تو آپ زیادہ جذباتی ہوجاتے ہیں۔ آپ نے ملک کے لئے جو کیا وہ ہمیشہ سب کے دل میں رہے گا۔مجھے آپ سے جو اعزاز ملا ہے وہ ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔ دنیا نے آپ کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیوں کو دیکھا ہے ، میں نے اس شخص کو دیکھا ہے۔ شکریہ سب کچھ کے لئے کیپٹن۔

Related Articles