یش دھل نے اپنے پہلے رنجی میچ میں سنچری بنائی

گوہاٹی، فروری۔ عالمی چیمپئن انڈر 19 کے کپتان یش دھل (113) نے اپنے ڈیبیو رنجی میچ میں سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا جس کی بدولت دہلی نے تمل ناڈو کے خلاف رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ایچ میچ میں جمعرات کے روز پہلے دن سات وکٹوں پر 291 رن کااسکور بنایا۔ یش نے دہلی کو پہلے دو جھٹکوں سے باہر نکالا اور 150 گیندوں میں 113 رنز کی اپنی اننگز میں 18 چوکے لگائے۔ انہوں نے جونٹی سدھو کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 119 رن کی اہم شراکت داری کی۔ سدھو نے 179 گیندوں پر 71 رنز کی اپنی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دہلی کی ساتویں وکٹ 253 کے اسکور پر گری لیکن للت یادو نے سمرجیت سنگھ کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت داری کرکے ٹیم کو مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ اسٹمپ کے وقت للت 45 اور سمرجیت 16 رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔

Related Articles