شہزادہ چارلز بادشاہ، اہلیہ کمیلا ملکہ برطانیہ ہوں گی

لندن،فروری۔پلاٹینم جوبلی کے موقع پر 95 برس کی ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلز بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔اپنے پیغام میں ملکہ برطانیہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ پرنس چارلز کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ عوام چارلز اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کے اعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیریقینی صورتحال ختم کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے تاہم اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

Related Articles