ایس پی۔ بی ایس پی موقع پرست پارٹیاں:یوگی
آگرہ:جنوری۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کو موقع پر ست پارٹی قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ دونوں پارٹیاں بحران کی ساتھی نہیں ہیں۔فتح پور سیکری اسمبلی حلقے کی تحصیل کراولی سے عوامی رابطے کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکز و ریاستی حکومت کی حصولیابیاں شمار کرائیں اور بی ج پی کو عوام کا سچا بہی خواہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا’آپ نے ایس پی۔ بی ایس پی کی طرز حکمرانی کو دیکھا۔ بی جے پی کے طرز امو کو بھی دیکھا۔ کورونا منجمنٹ پر بہتر کام ہوئے۔ لوگوں کو علاج کے ساتھ اشیاء خورد نی بھی فراہم کیا۔ ڈبل انجن کی حکومت نے کورونا بحران میں راشن کی ڈبل خوراک دیا۔ وبا کے دوران بی جے پی خدمت کررہی تھی۔جاٹ لینڈ کے نام سے پہچانی جانے والی فتح پور سیکری سیٹ کے لوگوں کے درمیان انتخابی کارڈ کھیلتے ہوئے کہا کہ یہ گوکلا جاٹ کی سرزمین ہے۔ایس پی حکومت تو آگرہ کے میوزیم کا نام مغل کے نام پر رکھنا چاہتی تھی ہم چھترپتی شیواجی کا نام رکھا ۔فتح پور سیکری کے بعد وزیر اعلی کا اعتماد پور اور فتح آباد علاقے میں بھی عوام سے رابطہ پروگرام ہوا۔ان تین سیٹوں پر بی جے پی کو ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد سے سخت ٹکر ملی رہی ہے۔