شیئر مارکٹ میں معمولی گراوٹ
ممبئی، جنوری ۔عالمی مارکٹ میں منفی رویہ کے دباو میں مقامی سطح پر ہوئی فروخت سے آج شیئر بازار معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔بی ایس ای کا تیس شیئر وں والا انڈیکس سنسیکس 76.71پوائنٹ گرکر 57200.23پوائنٹ نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 8.20پوائنٹ نیچے 17101.95پوائنٹ پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری نے بازار کو زیادہ گرنے سے بچایا۔ مڈکیپ 1.02فیصد کی چھلانگ لگاکر 24,186.73پوائٹ اور اسمال کیپ 1.07فیصد اچھل کر 28,940.18پوائنٹ پر پہنچ گیا۔اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3458کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1365میں فروخت جبکہ 1988میں خریداری ہوئی اور 105 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 19کمپنیاں گریں جبکہ 31میں تیزی رہی۔بی ایس ای میں فائنانس، کنزیومر ڈیوریبلس، کیپٹل گڈس، آٹو اور بنیکنگ گروپ کی 0.75فیصد تک کی گراوٹ کو چھوڑ کر باقی 14گروپوں میں تیزی رہی۔ اس دوران بیسک میٹریلس 0.90، ایف ایم سی جی0.60، ہیلتھ کیئر 1.10، آئی ٹی 0.88، مواصلات 0.87، تیل اور گیس 0.65، ریلٹی 0.76 اور ٹیک گروپ کے شیئر 0.78فیصد چڑھے۔عالمی بازار میں گراوٹ رہی۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.06، جرمنی کا ڈیکس 1.44، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ1.08، اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.97ٹو ؑٹ گیا جبکہ جاپان کے نکئی میں 2.09فیصد کی تیزی رہی۔