آسٹریلیا حکومت کے خلاف جوکووچ کی اپیل خارج، ملک بدر کیا جائے گا

کینبرہ، جنوری .ویزا منسوخ معاملے میں دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی اپیل اتوار کو ایک با ر پھر خارج کردی گئی۔ انہوں نے آسٹریلیائی حکومت کی جانب سے اپنا ویزا منسوخ کرنے کے معاملہ میں حکومت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔ ٹینس اسٹار کی اپیل خارج ہونے کے بعد اب آسٹریلیا سے انہیں ملک بدر کیا جانا طے ہے۔اس فیصلے کا مطلب ہے کہ جوکووچ سٹی سنٹر کے پارک ہوٹل میں امیگریشن ڈیٹنشن میں واپس آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ریکارڈ 21مرد گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔سربیائی کھلاڑی کو پیر سے شروع ہورہے سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس جیمس آل ساپ نے کہاکہ عدالت جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے امیگریشن وزیر کے فیصلے کو برقرار رکھتی ہے۔آل ساپ نے سی این این کے حوالہ سے کہاکہ یہ فیصلہ اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ مختلف غیرمعقول وجوہات کی بنیاد پر یاقانونی طورپر غیرمعقول تھا۔یہ عدالت کا کام نہیں ہے کہ وہ فیصلے کے میرٹ کو دیکھیں۔ خیال رہے کہ آسٹریلیائی امیگریشن ویزے ایلکس ہاک نے جمعہ کو آسٹریلین اوپن سے پہلے جوکووچ کا ویزا پھر سے منسوخ کردیا تھا۔گزشتہ چیمپئن کے رہنے پر غیریقینی کے باوجود انہیں جمعرات کو ہوئے ڈرا میں شامل کیا گیا تھا۔ سربیائی کھلاڑی کو 17جنوری سے ہونے والے آسٹریلین اوپن میں حصہ لینے کے لئے جمعرات کو نکالے گئے ڈرائے میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں ٹاپ رینکنگ دی گئی تھی۔جوکووچ کا ویزا پہلی بار گزشتہ چھ جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا۔ عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو اس کے بعد آسٹریلیا میں داخلہ سے محروم کردیا گیا تھا۔وہ داخلہ کے قواعد کو پورا کرنے میں ناکام رہے تھے۔ انہوں نے امیگریشن ڈیٹنشن میں بھی دن گزارے۔بعد میں دس جنوری کو ٹینس ایس نے آسٹریلیا میں رہنے کے لئے اپیل دائر کی، اس وقت جج نے انہیں امیگریشن ڈیٹنشن سے فوری طورپر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles