بی ایس پی کی جانب سے امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری

لکھنؤ:جنوری۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کے تحت 58سیٹوں پر ہونے والے الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔بی ایس پی صدر مایاوتی نے اپنے یوم پیدائش کے موقع پر یہاں واقع پارٹی دفتر میں امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کی۔ اس میں 53امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ بس ایس پی نے مغربی اترپردیش برج علاقے کی جن 53سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان میں 14مسلم(26فیصدی)امیدواروں کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔کیرانہ سے راجندر سنگھ اپادھیائے،شاملی سے برجیندر ملک،بڑھانا سے حاجی محمد انیس،چرتھاول سے سلمان سعید،پرقاضی(ریزرو) سے سریندر پال سنگھ، مظفر نگر سے پشپانکر پال،کھتولی سے ماجد صدیقی،میرا پور سے محمد سالم،سوالخاص سے مکرم علی عرف ننہے خان،سردھنا سے سنجیو کمار دھاما،ہستنا پور(ریزرو) سے سنجیو کمار جاٹو،کٹھور سے کشل پال ماوی عرف کیپی ماوی،میرٹھ کینٹ سے امت شرما،میرٹھ جنوب سے کنوردلشاد علی،چھپرولی سے محمد شاہین چودھری،بڑوت سے انکت شرما،لونی سے حاجی عاقل چودھری،مرادنگر حاجی ایوب ادریسی،غازی آباد سے سریش بنسل کے نام شامل ہیں۔وہیں مودی نگر سے ڈاکٹر پونم گرگ،دھولانا سے وارث پردھان،ہاپوڑ(ریزرو) سے منیش کمار سنگھ،گڑھ مکتیشور سے محمد عارف،نوئیڈا سے کرپا رام شرما،دادری سے منویر سنگھ بھاٹی،جیور سے نریندر بھاٹی ڈاڈا،سکندرآباد سے چودھری منویر سنگھ،سیانہ سے سنیل بھاردواج،انوپ شہر سے رامیشور سنگھ لودھی،ڈبائی سے کرن پال سنگھ عرف کے پی سنگھ،شکار پور سے محمد رفیق عرف پھڈا،کھرجا(ریزرو) سے ونود کمار جاٹو، خیر سے(ریزرو) سےپریم پال سنگھ جاٹو،برولی سے نریندر شرما،اترولی سے ڈاکٹر اومویر سنگھ، چھرا سے تلک راج یادوپارٹی کے امیدوار ہیں۔جبکہ کول سے محمد بلال، علی گڑھ سے راضیہ خان،اگلاس(ریزرو) سے سشیل کمار جاٹو،چھاتا سے سون پال سنگھ، مانٹ سے شیام سندر شرما،گوردھن راج کمار راوت، متھرا سے جگجیت چودھری،بلدیو(ریزرو)اشوک کمار سمن ایڈ،اعتماد پور سے سرویش بگھیل،آگرہ کینٹ(ریزرو) سے بھارتیندو ارون،آگرہ جنوب سے روی بھاردواج،آگرہ دیہات سے کرن پربھا کیسری،فتح پور سیکری سے ڈاکٹر مکیش کمار راجپوت،خیر گڑھ سے گنگا دھر سنگھ کشواہا،فتح آباد سے شیلندر پرتاپ سنگھ عرف شیلو،باہ سے نتن ورما پارٹی کے امیدوار بنائے گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلے میں 10فروی کو مغربی اترپردیش اور برج علاقے کے 11اضلاع کی 58سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس سیٹوں پر امیدواروں کے لئے پرچہ نامزدگی کا اعلان ہوچکاہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 21جنوری ہے۔پہلے مرحلے میں مغربی اترپردیش کے مسلم اکثریتی مظفر نگر میں جن 6سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان میں چار سیٹوں(بڑھانا، چرتھاول، کھتولی اورمیرا پور) پر مسلم امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔وہیں ضلع میرٹھ میں سلوا خاص اور میرٹھ جنوب، باغپت ضلع میں چھپرولی، غازی آباد ضلع میں لونی اورمراد ناگر،ہاپوڑ میں دھولانا اورگڑھ مکتیشور، علی گڑھ کے کول اورعلی گرھ جبکہ بلندشہر کے شکا پور اسمبلی سیٹ سے مسلم امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔حال ہی میں ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کی جانب سے مغربی اترپردیش کی 29سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں 9مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔ دلچسپ ہے کہ دھولانا،کول اور علی گرھ سیٹ پر ایس پی اور بی ایس پی دونوں نے ہی مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

 

Related Articles