عالیہ بھٹ کا اپنے ساتھی اداکار کے بارے میں دلچسپ انکشاف، شکوہ بھی کر ڈالا

ممبئی،جنوری۔ایس ایس راجامولی کی نئی فلم ’آر آر آر‘ کی سٹار کاسٹ فلم کی تشہیر کے لیے گزشتہ دنوں دی کپل شرما شو میں شریک ہوئی جہاں فلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ نے جونیئر این ٹی آر کے متعلق یہ دلچسپ انکشاف کیا کہ وہ کھانا بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق عالیہ بھٹ نے اس انکشاف کے ساتھ شکوہ کیا کہ بہترین باورچی ہونے کے باوجود جونیئر این ٹی آر نے آج تک میرے لیے اور ٹیم کو اپنے ہاتھ سے بنا کر کچھ نہیں کھلایا۔‘‘عالیہ بھٹ کے اس شکوے پر جونیئر این ٹی آر جوابی وار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’عالیہ بھٹ کا تو سائز زیرو ہے ناں، تو کیسے کھلآں گا انہیں۔‘‘رپورٹ کے مطابق جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کی فلم آر آر آر7جنوری کو ریلیز ہونی تھی تاہم گزشتہ روز پروڈیوسرز کی طرف سے اس کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر فلم کی ریلیز مو¿خر کی گئی ہے۔

 

Related Articles