الجزائر نڑاد فرانسیسی اداکارہ لینا خودری کی اپنی فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی

پیرس،جنوری۔کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر الجزائر نڑاد فرانسیسی اداکارہ لینا خودری نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین فلم کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اس نئی فرانسیسی فلم La place d une authreانگریزی عنوان کے مطابق Name Secret کے ساتھ اس کی کہانی کا مختصر کلپ اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔لینا خودری کی یہ نئی فلم 19 جنوری 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اوریلیا جارجز کی ہدایت کاری میں الجزائری اداکارہ لینا خودری نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیاہے جو 1914 میں فرنٹ لائن نرس بن کر خدمات انجام دے رہی ہے۔ابھرتی ہوئی الجزائری اداکارہ کو سب سے پہلے الجزائر کی فلم ’پاپیچا‘ میں نیدجما کے کردار سے شہرت ملی، جس میں انہوں نے ایک ڈریس ڈیزائنرسٹوڈنٹ کا کردار ادا کیا تھا جو الجزائر میں خانہ جنگی کے دوران فیشن شو کرنے کے لیے پرعزم ہے۔لینا خودری نے 74ویں وینس فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا اوریزونٹی ایوارڈ جیتا اور انہیں سیزر ایوارڈز کی اداکارہ کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔ فلم ڈائریکٹر مونیہ میڈور کی پہلی خصوصیت کا پریمیئر 2019 میں کانز فلم فیسٹیول میں ہوا۔الجزائر نڑاد فرانسیسی 29سالہ اداکارہ معروف ادیب الیگزینڈر ڈوماس کے کلاسک فرانسیسی ناول دی تھری مسکیٹرز پر بننے والی فلم میں بھی نظر آئیں گی۔مزید برآں الجزائر میں پیدا ہونے والی لینا 2015 کے پیرس حملوں کے بعد مشتبہ افراد کی تلاش کے دوران فرانس میں انسداد دہشت گردی میں سروسز کے بارے میں بننے والی ہدایت کار سیڈرک جمنیز کی سنسنی خیز فلم’نومبر‘ کی شوٹنگ بھی کر رہی ہیں۔

 

Related Articles