5جی ٹیکنالوجی، جوہی چاؤلہ کی فیصلے کیخلاف درخواست کی اپیل پر غور

نئی دہلی ،دسمبر۔دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو 5 جی ٹیلی کام ٹیکنالوجی معاملے میں بولی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس جسمیت کی ڈویڑن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف جوہی چاؤلہ کی درخواست پر غور کے لیے 25 جنوری کی تاریخ مقرر کی، جوہی چاؤلہ کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سلمان خورشید نے معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی ،جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے کی فوری سماعت ضروری نہیں ہے۔اداکارہ اور ماحولیاتی کارکن جوہی چاؤلہ اور دو دیگر نے دہلی ہائی کورٹ میں 5 جی ٹیکنالوجی کو ماحول اور لوگوں کی صحت کے لیے خطرناک قرار دینے کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست کو جسٹس جے آر مردھا کی سنگل بنچ نے 4 جون کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔

Related Articles