پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

 


نئی دہلی، پٹرول کی قیمت بدھ کے روز مسلسل 44 ویں روز اور ڈیژل کی قیمتیں 12 ویں دن مستحکم رہیں۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43روپئے فی لیٹر پر مستحکم رہی جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی اونچی سطح ہے۔ کلکتہ،ممبئی اور چنئی میں بھی اس کی قیمت بالترتیب 82.05 روپے ، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر رہی۔
دہلی میں بھی ڈیزل کی قیمت 73.56 روپے فی لیٹر پر جبکہ کولکتہ میں 77.06 روپے ، چنئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔

Related Articles