سردی میں دہلی میں دھواں نکل رہا ہے، کارتک آریان

نئی دہلی ،دسمبر۔بولی وڈ اداکار کارتک آریان ان دنوں دہلی میں اپنی فلم ’شہزادہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے یہاں سردیوں کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں اداکار اپنے کریو ممبر کے ساتھ ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ سردی میں دہلی میں دھواں نکل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’’یار یہاں بہت ٹھنڈ ہے‘‘۔کارتک آریان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کارتک آریان اپنی حس مزاح کے حوالے سے معروف ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کے لیے ایسی پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔فلم’ شہزادہ‘ اللو ارجن کی تیلگو فلم’ الا وینکٹھ پرمولو‘ کا ریمیک ہے جس کی ہدایت کاری ورون دھون کے بھائی روہت دھون کررہے ہیں۔ اس فلم میں اداکارہ کیرتی سینن کارتک آریان کے مقابل نظر آئیں گی۔ اس سے قبل کیریتی سینن کارتک آریان کے ساتھ فلم’ لکا چھپی‘ میں کام کر چکی ہیں۔’ شہزادہ‘ میں منیشا کوئرالہ اور پریش راول بھی معاون کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم آئندہ برس نومبر میں ریلیز ہوگی۔

 

Related Articles