سیتارمن نے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ بجٹ سے پہلے بات چیت کی
نئی دہلی،دسمبر۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج ملک کے اہم ماہرین اقتصادیات کے ساتھ بجٹ سے قبل بات چیت کی۔محترمہ سیتارمن نے ورچولی منعقدہ اس میٹنگ میں 2022-23کے عام بجٹ کی تیاریوں سے پہلے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ بات چیت کی۔اس میٹنگ میں خزانہ سکریٹری ٹی وی سومناتھن، ڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری توہین کانت پانڈین، محکمہ اقتصادی امور کے سکریٹر ی اجے سیٹھ، کمپنی امور کے سکریٹری راجیش ورما کے ساتھ ہی پرنسپل اکونومک ایڈوائزرسنجیو سانیال اور وزارت کے دیگر سینئر حکام موجود تھے۔