"پروڈیوسر نے مجھے دھوکہ دیا اور بہانہ بنا کر۔۔۔” نامور بھارتی ماڈل و اداکارہ روبینہ دلیک نے بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی ،دسمبر۔ بالی ووڈ اداکار و ماڈل روبینہ دلیک نے انکشاف کیا ہے کہ نامور بھارتی پروڈیوسر نے 2011 میں لاکھوں روپے کا دھوکا دیا، معاوضہ دینے کے بجائے شوٹنگ میں تاخیر اور دوسری وجوہات کو بہانا بنا کر 16 لاکھ روپے وصول کرلیے۔روبینہ نے 2008 میں ڈرامہ سیریل ‘چھوٹی بہو’ سے کیرئیر کا آغاز کرنیوالی اداکارہ نے حال ہی میں ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کیرئیر میں آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہ 2011 میں 9 ماہ تک پیسوں کیلئے ماری ماری پھرتی رہی اور پروڈکشن ٹیم نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر 16 لاکھ روپے واجبات کا بل تھما دیا۔ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بخار کے باعث شوٹنگ میں تاخیر سے پہنچنے پر بھی رقم کاٹ دی گئی تھی اور وہ رقم تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی تھی، وہ سب میں نے اپنی جیب سے ادا کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ واجبات کی ادائیگی کیلئے اپنے دو گھر اور گاڑی بیچنا پڑی پھراس کے بعد کبھی بھی گھر نہیں خریدا اور کرائے پر رہنے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles