آیوشمان کھرانہ نے رہیتک روشن کو کیسے متاثر کیا؟

ممبئی،دسمبر۔معروف بھارتی اداکار آیوشمان کھرانہ نے اداکاررہیتک روشن کو بھی اپنا مداح بنا لیا ہے۔رہیتک روشن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساتھی اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم ’چندی گڑھ کرے عاشقی‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر دل کھول کر تعریف کی ہے۔انہوں نے آیوشمان کھرانہ کے لییاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ آپ ہندوستانی سنیما کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں دوست!‘انہوں نیلکھا کہ’انہیں اس طرح کسی سے متاثر ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو انہیں بہت خوشی ہوتی ہے‘۔انہوں نے آیوشمان کھرانہ کا اس طرح انہیں متاثر کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
رہیتک روشن نے مزید لکھا کہ’ آپ غیر معمولی ہیں!‘
آخر میں انہوں نیآیوشمان کھرانہ کو مبارکباد دیتے ہوئیایک بڑی جھپی دی۔
ریتک روشن تصویر پر صارف کے کمنٹ کا جواب دینے پر مجبور ہوگئے
رہیتک روشن سے ملنے والے پیار کا آیوشمان کھرانہ نے جواب بھی جھپی سے ہی دیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ بھائی آپ کو بھی ایک بڑی جپھی‘
انہوں نے رہیتک روشن کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ’ رہیتک کا اْن کے کام کی تعریف کرنا بہت بڑا اعزاز ہے‘۔واضح رہے کہ آیوشمان کھرانہ کی حال ہی میں فلم ’چندی گڑھ کرے عاشقی‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایک باڈی بلڈر کا کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles