اتراکھنڈ کے رکن اسمبلی ہربنس کپور انتقال کر گئے
دہرادون، دسمبر۔ اتراکھنڈ کے سینئر رکن اسمبلی ہربنس کپور کا پیر کی صبح ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ سویتا کپورسمیت دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔مسٹر کپور ضلع دہرادون کے دہرا خاص اسمبلی حلقہ سے مسلسل آٹھ بار رکن اسمبلی رہے ہیں۔ 07 جنوری 1946 کو پیدا ہوئے مسٹر کپور ریاست بننے سے قبل متحدہ اتر پردیش میں مسلسل چارمرتبہ اور 2000 میں ریاست کی تشکیل کے بعد مسلسل چار بار اسی اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور وہ اترپردیش میں 1991 میں دیہی ترقی، محنت اور روزگار کے وزیر مملکت اور سال 2001 میں اتراکھنڈ کی عبوری حکومت میں شہری ترقی کے وزیر رہے ہیں۔ مسٹر کپور سال 2007 میں اس ریاست کی تیسری اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں ۔ آج دوپہر تین بجے ان کی آخری رسومات دہرادون کے لکھی باغ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی ۔