راجستھان حکومت گینگ ریپ متاثرہ کنبے کو انصاف دے: مایاوتی
لکھنٔو، 6 ستمبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے گہلوت حکومت سے راجستھان میں دوسا ضلع کے گاؤں بگڑی میں گونگی بہری دلت لڑکی کے ساتھ گزشتہ 4 اگست کو ہوئی اجتماعی آبروریزی کے ملزمین کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
محترمہ مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ اجتماعی آبروریزی کے ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کئے گئے ہیں۔ متاثرہ کنبے کی شکایت ہےکہ ملزمین کو حکومت کا تحفظ حاصل ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس پی نے راجستھان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دلت مخالف ذہنیت اور طریقہ کار کوچھوڑکر وہ عصمت دری کے سبھی ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرے۔