یوروپا فٹ بال کپ کوارٹر فائنل مرحلہ 10 اگست سے


لندن ، یوروپا فٹ بال کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 10 اگست سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ٹاپ ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 10 اگست سے شروع ہوگا اور 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگا،10 اگست کو دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا کوارٹر فائنل میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور کوپن ہیگن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ انٹر میلان اور بایر لیور کوزن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
11 اگست کو تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں شخٹر ڈونیٹسک اور باسل کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ وولور ہیمپٹن وانڈرس اور سیویلا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ پہلا سیمی فائنل میچ 16 اگست جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ 21 اگست کو ہوگا۔

Related Articles