میگھن مارکل نے میل آن سنڈے کیخلاف پرائیوسی کے حق کا مقدمہ جیت لیا
لندن،دسمبر۔ڈچز آف سسکس میگھن مارکل نے میل آن سنڈے کے خلاف پرائیویسی کے حق کا مقدمہ جیت لیا، لندن کے کورٹ آف اپیل نے ایسوسی ایٹیڈ نیوز پیپرز کو میگھن کے والد کو لکھے خط کے اقتباسات پر مقدمہ چلانے کی کوشش کو مسترد کردیا۔عدالت نے فروری 2021 کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ خط کا مواد ذاتی نوعیت کا تھا اور اسے منظر عام پر لانا حقیقی عوامی مفاد میں نہیں تھا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے جج نے بھی پرائیویسی اور کاپی رائٹ کے کیس میں ڈچز کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔کورٹ آف اپیل نے کہا کہ معاملات اتنے واضح ہیں کہ مکمل سماعت کی ضرورت نہیں۔اپنی کامیابی پر جاری ایک بیان میں میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ یہ فتح صرف اْن کے لئے نہیں بلکہ ہر اس شخص کی فتح ہے جس نے کبھی حق کیلئے کھڑے ہونے میں خوف محسوس کیا ہو۔میگھن کا کہنا تھا کہ تین سال تک انہوں نے دھوکہ دہی، دھمکیوں اور خود کو سوچ سمجھ کر نشانہ بنائے جانے کی مہم کا سامنا کیا۔