سنجے دت اسپتال میں داخل, طبیعت میں سدھار

ممبئی ,بالی ووڈ اداکار اور 1993 بم دھماکے کے مجرم سنجے دت کو کل رات ممبئی کے نجی اسپتال میں اسوقت داخل کیا گیا جب انکی آکسیجن کی سطح میں کمی واقع ھوئی اوراچانک ہی انھیں سینے میں درد اٹھا ۔
شہر کے مضافاتی علاقے میں واقع باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیے گیے اداکار کی طبیعت میں پہلے کے مقابلے کافی سدھار آیا ھے ۔اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ اداکار کا پہلے ہی کوڑ 19 کا ٹیسٹ ھو چکا ہے جسکی رپورٹ منفی آئی ہے۔ آج صبح سنجے دت کی آکسیجن کی سطح تقریبا نارمل سطح تک پہونچی ہے لیکن ابھی بھی انکے سینے میں تکلیف برقرار ہے اسکی وجہ انکی کثرت سے سیگریٹ نوشی بتلائی جارہی ہے۔
اداکار کی اہلیہ مانیتا اور بچے شاہران اور اقرا فی الوقت دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں وہ کورونا کی وبا سے قبل دبئی گئے تھے۔ اسکے بعد لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جسکے سبب انھیں پرواز نہیں مل پارہی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ھے۔

Related Articles