کیا نوازالدین صدیقی او ٹی ٹی کو خیرباد کہنے جارہے ہیں؟

ممبئی،نومبر۔بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو خیرباد کہنے سے متعلق اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کچھ میڈیا ہاؤسز صرف پیسہ بنانے کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مواد تخلیق کرتے ہیں۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اداکار کا یہ بیان دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، تاہم اب اس پر انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران وضاحت بھی دیدی۔ نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف ایسے پروڈکشن ہاؤسز کی بات کی تھی جو اس پلیٹ فارم سے صرف پیسہ بنانے کے لیے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کافی فلمیں کر رہا ہوں اور میں آج یہاں اس پلیٹ فارم کی وجہ سے ہی بیٹھا ہوں۔

 

Related Articles