سلمان خان کا مداح کیساتھ سیلفی لینے سے انکار

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ سْلطان سلمان خان نے مداح کی درخواست پر بھی اْس کے ساتھ سیلفی نہیں لی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح نے سلمان خان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔مداح کی درخواست کے باوجود بھی سلمان خان نے سیلفی لینے سے منع کیا اور وہاں موجود پاپرازی کے لیے مداح کے ساتھ پوز دیا تاہم، مداح اس کے بجائے سیلفی لینا چاہتا تھا۔سلمان خان نے مداح کو بتایا کہ پاپرازی اس کی تصویر کھینچ رہے ہیں جبکہ وہاں موجود کیمرہ مینز نے بھی مداح کو یقین دلایا کہ وہ اْس کی تصویر لے رہے ہیں لیکن مداح نے اپنا فون رکھنے سے انکار کر دیا۔ مداح نے جب سلمان خان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو اداکار نے تنگ آکر کہا کہ ’یہاں ناچنا بند کر‘ جس پر مداح نے آخر کار ہار مان لی اور وہاں سے چلا گیا۔واضح رہے کہ سلمان خان، جو اس وقت بگ باس 14 کی میزبانی کر رہے ہیں، اپنی آنے والی فلم ’دی فائنل ٹروتھ‘ کے لیے ایک پروموشنل تقریب میں جاتے نظر آئے۔ بالی ووڈ فلم رواں ماہ کے آخر میں ریلیز ہوگی۔ مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سلمان کے بہنوئی آیوش شرما بھی ہیں جبکہ سلمان پولیس کے کردار میں نظر آئیں گے اور اْن کے بہنوئی آیوش ایک گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے۔

Related Articles