نیہا دھوپیا کے گھر ننھے مہمان کی آمد
ممبئی،اکتوبر.بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگد بیدی کے گھر گزشتہ روز دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔انگدبیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اور اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’خدا نے آج اْنہیں بیٹے سے نوازا ہے۔‘انگد نے اہلیہ اور بچے کی صحت کے بارے میں لکھا کہ ’نیہا اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں اور ان کی ننھی بیٹی مہر ننھے بچے کا نام رکھنے کے لیے تیار ہے۔‘انہوں نے بچے کی پیدائش تک کے اس مشکل سفر میں مضبوط رہنے اور اس سفر کو فیملی کے لیے یادگار بنانے کے لیے نیہا دھوپیا کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ اداکار نیہا دھوپیا اور انگد بیدی پہلے بھی ایک بیٹی کے والدین ہیں جس کا ناب مہر دھوپیا بیدی ہے۔اداکارہ نیہا دھوپیا نے 10 مئی 2018ء کو خفیہ طور پرانگد بیدی سے شادی کر لی تھی اور اسی سال نومبر میں اس جوڑے کے گھر پہلی بیٹی مہر دھوپیا بیدی کی پیدائش ہوئی تھی۔