اکشے کمار نے دنیا کی سب سے بڑی خوشی کا بتادیا
ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر دْنیا کی سب سے بڑی خوشی کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکشے کمار نے اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اْنہوں نے بیٹی کو گلے سے لگایا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر باپ اور بیٹی کے مضبوط رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔اکشے کمار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دنیا میں بیٹی کے گلے لگنے سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔‘اداکار نے بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’نیتارا! بڑی ہو جاؤ، دنیا کو سنبھالو اور سمجھو لیکن ہمیشہ پاپا کی قیمتی بیٹی بن کر رہنا۔‘ اْنہوں نے جذباتی انداز میں بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں، تْم سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ شدید علالت کے بعد دْنیا سے رخصت ہوگئیں، والدہ کی موت کی خبر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی۔اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ’آج میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔‘میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’سنڈریلا‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھے کہ اچانک اْن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ فوراََ شوٹنگ چھوڑ کر لندن سے ممبئی آگئے تھے۔