سشانت اور سابقہ گرل فرینڈ انکیتا کی پہلی ملاقات کیسی تھی؟
ممبئی،ستمبر۔گزشتہ سال خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ و اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے سشانت کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پہلی ملاقات میں سشانت غصہ ہوگئے تھے۔میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکیتا نے سشانت سے پہلی بار ملنے کے بارے میں بات کی۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’سشانت اور میری پہلی ملاقات بہت عجیب تھی۔‘انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ ’مجھے اور سشانت کو ایک پرومو کے شوٹ کے لیے جانا تھا تو وہ مجھے میرے گھر لینے آئے تھے، میں صبح 4 بجے سے تیار ہورہی تھی لیکن مجھے تھوڑی دیر ہوگئی تھی۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’دو گھنٹے کی تیاری کے بعد جب میں 6 بجے اپنی والدہ کے ساتھ گھر سے باہر آئی تو سشانت بہت غصے میں تھا کیونکہ میں نے بہت دیر کردی تھی۔‘بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’سشانت کا غصہ دیکھنے کے بعد، میں خاموشی سے اپنی والدہ کو لیکر گاڑی میں پیچھے جاکر بیٹھ گئی تھی اور پھر سوگئی تھی۔‘انکیتا نے کہا کہ ’سشانت کو مجھ پر بہت غصہ آرہا تھا کیونکہ میں نے پہلے میک اپ کرنے میں بہت وقت لگایا اور پھر گاڑی میں سو گئی تھی۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’اْس کے بعد سشانت نے غصے میں ڈرائیور سے گاڑی لی اور خود تیز رفتاری میں گاڑی چلانے لگے، اْس کے بعد میری والدہ نے مجھ کہا کہ انکیتا اْٹھ جاؤ، سشانت بہت غصے میں ہے۔‘اداکارہ نے مزید کہا کہ ’یہ میری اور سشانت کی پہلی ملاقات تھی جوکہ واقعی بہت عجیب تھی۔‘خیال رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔