بھارتی عازمین حج 2021 کے لیے خوشخبری، اکتوبر، نومبر تک حج 2021 کی درخواست کا عمل شروع ہوگا: مختار عباس نقوی
ممبئی، بھارتی عازمین حج 2021 کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج کمیٹی ، دیگر ہندوستانی ایجنسیاں اکتوبر، نومبر تک حج 2021 کی درخواست کا عمل اور دیگر تیاریاں شروع کردیں گی۔” ہم توقع کر رہے ہیں کہ سعودی عرب حکومت جلد ہی حج 2021 کے حوالے سے ضروری رہنما اصول جاری کرے گی۔ ہندوستانی ایجنسیاں اس سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں” ۔
آج ممبئی کے حج ہاؤس میں حج 2021 کے حوالے سے تیاری کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ایم اے خان اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔اس موقع پر مختار عباس نقوی نے کہا کہ پچھلے 3 سالوں کے دوران حجاج کرام کی تقریبا 51 514 کروڑ روپے کی زائد رقم بھی واپس کردی گئی ہے۔
انھوں نے بتایاکہ کورونا وبائی امراض کی وجہ سے حج 2020 کی منسوخی کے بعد 2100 کروڑ روپئے بغیر کسی کٹوتی کے ، 1 لاکھ 23000 افراد کو واپس کردیئے گئے ہیں۔ سعودی عرب حکومت نے حج 2018-19کے دوران نقل و حمل کے سلسلے میں تقریبا 100 کروڑ روپے کی واپسی کردی ہے۔
مختار عباس نقوی نے مزید بتایا کہ حج 2021 کی تیاری شروع ہوئی ہیں۔اور ہم نے اس کے بارے میں غیر رسمی جائزہ اجلاس لیا …. ہم نے تبادلہ خیال کیا کہ حج کو2021 کو وبائی امراض کے درمیان کیسے کیا جائے گا نیز اس سلسلے میں ہم نے سعودی عرب سے بھی بات کی ہے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ اس سال کتنے پی پی ایل کی توثیق کی جائے گی یہ جو سعودی حکومت کی ہدایت نامے پر منحصر ہے جو ابھی آنا باقی ہے۔
مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹرا ، حج ہاوس کے لیے نوی ممبئی کے کھارگر میں ایک زمین دینے پر متفق ہو گی ہے اور جلد ہی کام اس کا کام شروع ہوجائے گا۔