جمنا کی صفائی اوربحالی کے لیے امت شاہ نے 8941 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

جمنا کی ص

فائی اوربحالی کے لیے امت شاہ نے 8941 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو شیام وہار میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران جمنا ندی کی بحالی کے لیے دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے 43 منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 8,941 کروڑ روپے ہے۔ ان میں 2,827.11 کروڑ روپے کے 10 منصوبوں کا اف

تتاح اور 6,114.11 کروڑ روپے کے 33 منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنا شامل ہے۔امت شاہ نے کہا کہ جمنا کو صاف کرکے وہ 2029 میں ووٹ مانگنے آئیں گے۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے گزشتہ 30 برسوں کے دوران جمنا میں گٹر کا پانی اور گوبر بہانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جمنا کو صاف کرنے کے مقصد سے تقریباً 9000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے۔ یہ منصوبے جمنا کی صفائی کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں حکومت بننے کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے ہی مہینے ایک ا

ہم میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میں انہوں نے دہلی حکومت اور وزارت داخلہ کے سامنے جمنا کو صاف کرنے کا اپنا وژن پیش کیا تھا۔ اتنے کم وقت میں ہم اس ہدف کی جانب 40 فیصد سے زیادہ سفر طے کرچکے ہیں۔ان منصوبوں میں گندے پانی کی صفائی اور پینے کے پانی سے متعلق اوکھلا میں 1,161 کروڑ روپے کی لاگت سے 124 ایم جی ڈی صلاحیت کا نیا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی)، 1,041 کروڑ روپے کی لاگت سے آٹھ ایس ٹی پی کی جدید کاری، بیرونی دہلی میں 3,113.67 کروڑ روپے کی لاگت سے 29 نئے ڈی ایس ٹی پی اور سیوریج پمپنگ اسٹیشن، 1,691 کروڑ روپے کی لاگت سے 1,034 کلومیٹر طویل سیور نیٹ ورک، چندراول میں 298.3 کروڑ روپے کی لاگت سے 477 ایم ایل ڈی صلاحیت کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 225.02 کروڑ روپے کی لاگت سے 4.5 کلومیٹر طویل منڈکا ٹرنک ڈرین کی تعمیر شامل ہے۔اپوزیشن کی تحریک کے حوالے سے امت شاہ نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ووٹ چوری کا بہانہ بناکر دراصل دراندازوں کے ووٹ بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس گزشتہ 41 برسوں سے گجرات میں اور 18 برسوں سے دہلی میں انتخاب نہیں جیت سکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پ

ی) کی حکومت 30 ب

رس تک رہے گی۔راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ انہیں ہر چھ ماہ میں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کانگریس کی حکومت کبھی نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے جمنا کی صفائی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ دھرنے اور مظاہروں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، بلکہ عوام کے دکھ درد دور کرنے اور کام کرنے سے اقتدار ملتا ہے۔امت شاہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے دور میں پنجاب میں منشیات کا کاروبار بڑھا ہے۔ عوام نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کیجریوال، اب بہانے نہیں چلیں گے، نتائج چاہیے۔ دہلی میں شکست کے بعد آپ نے اپنی توجہ پنجاب پر مرکوز کردی ہے، جس سے وہاں وزیر اعلیٰ کے کام میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں پنجاب سے عام آدمی پارٹی کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔ ہم 2029 تک پنجاب سے منشیات کے کاروبار کو ختم کردیں گے۔

Related Articles