مودی نے معروف سائنس داں ڈاکٹر این-گوپالا کرشنن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
نئی دہلی، اپریل۔وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف سائنس داں ڈاکٹر این- گوپالا کرشنن کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:’’ ڈاکٹر این گوپالا کرشنن جی کی موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ وہ ایک کثیر جہتی شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے سائنس اور تعلیم کے شعبوں میں گرانقدر تعاون کیا ہے۔ ان کا، روحانیت سے متعلق زبردست علم اور ہندوستانی فلسفہ میں ان کی دلچسپی کے لئے بہت احترام کیا جاتا ہے۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت۔ اوم شانتی‘‘