جی ٹونٹی صدارت کے دوران پائیدار ترقی اولین ترجیحات میں شامل: منوج سنہا
جموں، اپریل ۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پر امن ماحول میں ہی انسانیت کی خواہشات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین محکم ہے کہ اہنسا کی جڑی ہماری عظیم تہذیب میں پیوست ہیں جو دنیا کو تنازعات کی غیر اہمیت اور مذاکرات کی اہمیت کا احساس دلاتی ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں کنونشن سینٹر میں India@G20 پر قومی کانفرس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ہندوستان کی جی ٹونٹی صدارت کے دوران سبز، تیز رفتار، جامع، پائیدار ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کورونا، موسمیاتی تبدیلی اور تنازعات جیسے چلینجوں سے نمٹنے کے لئے دنیا کی امید بھری نظریں ہم پر ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کو ایک نیا وژن دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ صرف کانفرنس میزوں پر نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ ہر گھر کے ڈنر ٹیبل پر اس کے خلاف لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی سے پائیدار اور جامع ترقی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔مسٹر سنہا نے عالمی خوشحالی اور سب کے لئے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لئے ترقیاتی سرگرمیوں اور ماحولیات کے تحفظ کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی تحفظ کے لئے ماحولیاتی تحفظ ضروری ہے اور اسی سے سماجی ترقی کے اقدامات کو بھی تقویت ملے ان کا کہنا تھا: ہندوستان ماحولیات کے مستقبل کے لئے سب سے اہم اور تعمیری رول ادا کرے گا اور موافقت اور ماحولیاتی انتظام کے نظام کو قائم کرنے کے لئے ایکشن پلان تشکیل دے انہوں نے کہا کہ بھارت ماحولیاتی طور پائیدار اور ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دنیا کی رہنمائی کرے لیٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لئے دنیا کو ایک نیا سوشل ماڈل پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ آتما نر بھر بھارت، میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا نے تیز اور پائیدار ترقی کے لئے ایک قوی فریم ورک فراہم کیا ہے۔انہوں نے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور اے آئی آئی ایم ایس جیسے اہم اداروں اور نوجوانوں کے رول کی اہمیت پر زور دیا۔ان کا مزید کہنا تھا: جی ٹونٹی دنیا کی 60 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے، عالمی جی ڈی پی کا 85 فیصد اور عالمی تجارت کا 75 فیصد حصہ ہے ۔انہوں نے کہا: مجھے یقین محکم ہے کلہ بھارت کی جی ٹونٹی کی صدارت عالمی تعلقات کو نئی تحریک دے گی اور ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے جذبے کو مضبوط کرے گی۔