بھارتی اداکار کچا سدیپ کو دھمکی آمیز خط موصول

ممبئی،اپریل۔بھارتی اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، گلوکار اور ٹیلی ویڑن پریزینٹر سدیپ سنجیو العمروف کچا سدیپ کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کی جائیں گی۔ اس صورتحال پر کچا سدیپ کا کہنا ہے کہ وہ دھمکی دینے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خط انڈسٹری میں سے ہی کسی نے بھیجا ہے۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ اداکار بنیادی پر ساؤتھ کی کناڈا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور تیلگو، تامل کے علاوہ انہوں نے ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔کچا سدیپ کناڈا فلموں کے بہت زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ 2013 سے فاربس کی لسٹ میں بھارت کی 100 سرفہرست سلیبریٹیز میں شامل ہیں اور اپنے پرستاروں میں اپنی اداکاری اور اسکرین سے جڑے رہنے کی وجہ سے خاصے مقبول ہیں۔

 

Related Articles