سوارا بھاسکر کی رخصتی ہوگئی، والد کی جذباتی نظم سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی،مارچ۔بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اور سیاستدان فہد احمد جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے کورٹ میرج کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، اب ان کی شادی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، رخصتی کے موقع پر اداکارہ والد کی نظم سن کر خود کو رونے سے روک ناسکیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وسط میں اداکارہ سوارا بھاسکر سے کورٹ میرج کا اعلان کرکے سب حیران کر دیا تھا۔ انہوں نے 6 جنوری 2023 کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت عدالت میں اپنی شادی رجسٹر کروائی تھی۔اب حال ہی میں، اس نوبیاہتا جوڑے نے دہلی میں ہندوستانی روایات کے مطابق شادی کی رسومات ادا کرتے ہوئے شادی کا جشن منایا۔ہندوستانی روایات کے مطابق ان کی شادی کی مختلف تقریبات کا شاندار اہتمام کیا گیا، جن کا آغاز ہلدی کی رسم سے 12 مارچ کو ہوا، ان تقریبات میں سیاست و شوبز انڈسٹری سے کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔تاہم ان کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں سوارا بھاسکر کو جذباتی ہوتے روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو ان کی دوست نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں اداکارہ کے والد اپنی بیٹی کی رخصتی کی مناسبت سے ایک نظم پڑھ رہے ہیں، جس میں وہ اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ ان کی بیٹی زندگی بھر مسکراتی رہے اور اپنے سسرال میں بہت پیار حاصل کرے۔ وہ یہ بھی چاہتا ہیں کہ انہیں دنیا کی تمام خوشیاں مل جائیں۔تاہم ویڈیو میں صرف ان کی آواز سنائی دے رہی ہے اور وہ کسی نجی وجہ کے باعث ویڈیو میں نظر نہیں آ رہے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہد احمد اپنی دلہنیاں سوارا بھاسکر کو رخصت کرکے لے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی والدہ ایرا بھاسکر اور بھائی ایشان بھاسکر رخصتی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles