وزیر مملکت برائے امور خارجہ راجکمار رنجن سنگھ دوحہ کا دورہ کریں گے

نئی دہلی، مارچ ۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ راج کمار رنجن سنگھ 6 مارچ سے دوحہ، قطر کے دو روزہ دورے پر ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس (ایل ڈی سی 5) میں شرکت کریں گے۔ایل ڈی سی 5 دس سال میں ہونے والی ایک کانفرنس ہے جو کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سی) کی ترقی کے لیے تجدید شراکت داری پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 مارچ کو وزیرمملکت راجکمار سنگھ ہندوستان کا سرکاری مؤقف پیش گے اور ایل ڈی سی کی پائیدار ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی اور انوویشن کی طاقت کا فائدہ کے عنوان سے گول میز میں ایک مذاکرے میں حصہ لیں گے۔اس کے ساتھ ہی وہ 7 مارچ کو دوحہ پروگرام آف ایکشن کے نفاذ کی حمایت میں قابل عمل حل کے لیے نئی شراکت داری کے موضوع پر جنوبی تعاون کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔ایل ڈی سی 5 کے موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ مسٹر سنگھ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیں گے اور ساتھ ہی ایل ڈی سی سے اور افریقہ کے شراکت دار ممالک کے لیے ورکنگ لنچ کی میزبانی کریں گے اور ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

Related Articles