موسم نور نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

نئی دہلی، ترنمول کانگریس کی موسم نور نے بدھ کے روز راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔
محترمہ نور،جو سفید شلوار سوٹ زیب تن کئے ہوئے تھیں ، نے انگریزی میں حلف لیا۔ حلف لیتے وقت ان کے کندھے سے ایک بیگ لٹکا ہوا تھا۔
جب وہ حلف اٹھانے کے بعد اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ملنے کے لئے آگے بڑھیں تو چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ بعد میں رہنماؤں سے مل لیں، اس کے بعد وہ لوٹ کر اپنی نشست پر بیٹھ گئیں۔

 

Related Articles