پریانکا چوپڑا کے سابق سیکریٹری کیخلاف ایف آئی آر ختم

ممبئی،جنوری ۔ ممبئی ہائیکورٹ نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سابق سیکریٹری پرکاش جاجو کے خلاف ایف آئی آر ختم کر دی۔پریانکا چوپڑا نے عدالت میں راضی نام جمع کروایا تھا، وہ دو ججز کے پینل کے سامنے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش ہوئیں۔جاجو نے رٹ پٹیشن دائر کی تھی کہ پریانکا نے ان کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔اس پٹیشن کے خلاف پریانکا نے اپنے سیکریٹری پر مختلف سول اور فوجداری عدالتوں میں مقدمات درج کروائے تھے۔جاجو نے عدالت کو بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان معاملہ سلجھ گیا ہے اور وہ اپنے اختلافات مل بیٹھ کر حل کرنے پر آمادہ ہیں۔پٹیشن میں جاجو نے موقف اختیار کیا کہ پریانکا چوپڑا نے انہیں 29 لاکھ روپے کے واجبات ادا کر دیے ہیں اور انہوں نے اداکارہ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ کبھی ان سے رابطہ نہیں کریں گے۔

 

Related Articles